وزیر اعظم شہباز شریف دورہ ترکیہ کے بعد پاکستان کے لیے روانہ

استنبول (صباح نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورہ ترکیہ کے بعد پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے ۔ وزیر اعظم آفس کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد استنبول انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے ۔ ائیر پورٹ پر ترکی میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے وزیر اعظم کو الوداع کیا ۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف ترکیہ کی عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے ۔ استنبول میں وزیر اعظم نے عام شہریوں سے گپ شپ کی اور وزیر اعظم کو خود میں موجود دیکھ کر استنبول کے شہریوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ۔

وزیر اعظم نے عام شہریوں سے مصافحہ کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی ۔ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور وزیر اعظم اور عوام پاکستان کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا ۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کی ترک زبان میں گفتگو شہری حیران رہ گئے ۔ ترک شہریوں نے خوشی اور حیرت سے وزیر اعظم شہباز شریف کو خیر سگالی کے جوابی کلمات کہے ۔ وزیر اعظم نے ریستوران کے عملے کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جبکہ اس سے قبل وزیر اعظم کو ترکیہ کے وزیر تجارت محمد موس نے سیاحت کے شعبے پر بریفنگ دی ۔

بریفنگ کے لیے بحری سفر بھی کرایا گیا ۔ سرمایہ کاروںکے لیے مواقع کے لیے گفتگو کی گئی اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاکستان کے ساحلی علاقوں سندھ پنجاب اور شمالی علاقہ جات میں سیاست کے فروغ اور مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر بات چیت کی گئی  ۔سیاحت کے لیے بحری جہاز اور کشتیاں چلانے کے امکانات پر بھی تجاویز کا تبادلہ خیال کیا گیا  ۔