پشاور(صباح نیوز)لکی مروت میں نامعلوم افراد نے منظر فقیر چوکی پر راکٹ سے حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملہ آور ناکام رہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور سرچ آپریشن کیا گیا۔