پشاور(صباح نیوز) خیبر پختونخوا کے نو منتخب گورنر حاجی غلام علی نے کہاہے کہ وفاق اور صوبے کے درمیان دوریاں ختم کرنے کی کوشش کروں گا۔
پشاور میں گورنر خیبر پختون خوا حاجی غلام علی نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ سیاسی ماحول گرم ہے، اپنی سوچ و بچار سے سیاسی پارے کو نیچے لاوں گا۔
ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سے صوبے کے حقوق دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا، ہمیں قانون سازی اور اصلاحات پر توجہ دینا ہو گی۔
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان الیکشن کے لیے لانگ مارچ کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ الیکشن دسمبر، جنوری یا فروری میں نہیں ہو سکتے، البتہ مئی یا جون 2023 میں ممکن ہیں۔