سرینگر:مقبوضہ جموں و کشمیر میں دودنوں بعد ایک اور شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4432 تک پہنچ گئی ۔ اس سے قبل 26اکتوبر کووادی میں ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا تھا۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 39ہزار 467ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2مسافروں سمیت مزید 98افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔
جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 31ہزار 963تک پہنچ گئی ہے۔پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 98افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 7جموں جبکہ 91کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 91افراد میں سے ایک سفر کرکے واپس لوٹا جبکہ دیگر 90افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔
کشمیر 90متاثرین میں سب سے زیادہ سرینگر میں 50، بارہمولہ میں 17، بڈگام میں 11، کپوارہ میں 5، اننت ناگ میں 3، بانڈی پورہ میں 1، گاندربل میں 4 جبکہ پلوامہ ، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 7ہزار 658تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں ایک اور شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔
کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد2256ہوگئی ہے۔ جموں صوبے کے ادھمپور، کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ، پونچھ، اور رام بن میں کسی کی پورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ جموں صوبے کے دیگر 4اضلاع میں صرف 7افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے7افراد میں سے ایک بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچا جبکہ دیگر 6افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔
جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 7افراد میں جموں میں 3، راجوری میں 1،ڈوڈہ میں 2 جبکہ ریاسی میں ایک شخص متاثر ہوا ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 305تک پہنچ گئی ہے۔