راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی راولپنڈی لانگ مارچ آمد 2 سے 3 روز آگے جاسکتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کرہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف مذاکرات موخر ،ہنگامی کیبنٹ موخر،اسمبلی کا جوائنٹ سیشن بھی موخرہو گیا ۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہونے کیا جا رہا ہے کسی کو خبر نہیں۔ ملک ہیجان قیاس اور افواہوں کی زد میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی راولپنڈی لانگ مارچ آمد 2سے 3 روز آگے جاسکتی ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ 30نومبر تک سارے فیصلے ہو جائیں گے۔