اعظم سواتی کی اہلیہ کی ویڈیو کا سامنا آنا انتہائی قابل مذمت ہے،عمران خان


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کے ساتھ ریاست نے جوکیا وہ تمام اقدار کی پامالی ہے۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ پاکستان چادر اور چار دیواری کے تقدس، اقدار کی پاسداری اورخاندانی وقار اور عزت کے تقدس کے لئے وجود میں آیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ ریاست کے ہاتھوں جو کچھ اعظم سواتی کے ساتھ ہوا وہ تمام اقدار کی پامالی ہے۔ اعظم سواتی کی اہلیہ کی ویڈیو کا سامنا آنا انتہائی قابل مذمت اور صدمے کا باعث ہے۔ دعا ہے کسی کو بھی ایسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ چیف جسٹس آف پاکستان اس واقعہ کا ازخود نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا میں پورے پاکستان کی جانب سے اعظم سواتی کی تہجد گزار اہلیہ کو پہنچنے والے صدمے اور تکلیف پر معافی مانگتا ہوں۔