محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں کل سردیوں کی پہلی بارش کی پیشگوئی


کراچی(صباح نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج (جمعہ کو)موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں موسم سرما کی پہلی بارش 4 نومبر کو ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ موسم سرما کی پہلی بارش کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری بھی توقع کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 6نومبر کی رات سے 7نومبر تک سندھ سمیت بلوچستان اور کراچی سمیت اندرون سندھ میں تیز ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شمالی بلوچستان سمیت بالائی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 5 تا 7 ڈگری کم ہونے اور جنوبی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 2 تا 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہونے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔