شہباز شریف چور تھا تو عدالتوں میں ثبوت کیوں نہیں دئیے؟ اب دیر ہو گئی، مریم اورنگزیب


بیجنگ(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات  مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف چور تھا تو عدالتوں میں ثبوت کیوں نہیں دئیے؟ اب دیر ہو گئی،عوام سب جانتے ہیں، آپ روئیں پیٹیں یا چیخیں، حکومت شہباز شریف کی ہے اوریہی حقیقت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات  مریم اورنگزیب نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  جوتے پالش کرنے والی پالش کی کالک تمہارے منہ پہ صاف نظر آ رہی ہے، فارن فنڈد فتنے! اب تو شہباز شریف کی حکومت ہے، آپ روئیں پیٹیں یا چیخیں، یہی اب تو یہ ہی حقیقت ہے  شہباز شریف چور تھا تو عدالتوں میں ثبوت کیوں نہیں دئیے؟ اب دیر ہو گئی، شہباز شریف چور تھا تو تین سال برطانیہ کی عدالت، این سی اے میں ثبوت کیوں نہیں دئیے؟۔ ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ قاتل تھا تو ہیروئن کیوں ڈال کر گرفتار کیا؟ کہاں گئی وڈیو؟ کہاں گئے ثبوت؟ اب دیر ہو گئی، نواز شریف کو آپ کی حکومت نے باہر جانے کی اجازت دی ، نہ دیتے، اب دیر ہو گئی۔ اگر احتساب کر رہے تھے تو پھر آرمی چیف کو تاحیات ایکسٹنشن کی آفر کیوں کی ؟فارن فنڈد فتنہ حکومت میں نہیں تو مارشل لا ؟ یہ ہے آپ کی فسطائی اور آمرانہ ذہنیت ۔

مریم اورنگزیب نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن کے مقدمات صحیح تھے تو طیبہ گل کو وزیراعظم ہائوس میں حبس بے جا میں کیوں رکھا؟ مقدمات صحیح تھے تو آپ کے دور حکومت میں عدالتوں نے بری کیوں کیا ؟فارن فنڈد فتنے!  اب بہت دیر ہوگئی، خونی مارچ چلتا جا رہا ہے اور معصوم جانیں جاتی جا رہی ہیں،سارے چور تھے تو جیلوں میں ڈالنے اور الزام لگانے میں جتنا زور لگایا تھا اتنا ثبوت اکھٹے کرنے میں لگاتے؟۔ انھوںنے مزید کہا کہ چور ڈاکو جھوٹے، نااہل نالائق فارن فنڈد تم خود ہو ، عوام کو سب پتہ ہے۔