اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیامیں گولی مار کر قتل کردیا گیا


نیروبی(صباح نیوز)معروف صحافی و سینئرر اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیامیں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔معروف صحافی و سینئرر اینکر پرسن ارشد شریف کے اہلخانہ نے تصدیق کی ہے کہ ارشد شریف کو کینیا میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔

ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں نے اپنا دوست،شوہر اور پسندیدہ صحافی کھو دیا،پولیس نے بتایا ہے کہ ارشد شریف کو کینیا میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

انہوں نے ٹویٹ میں اپیل کی کہ ہماری پرائیویسی کا احترام کریں اور بریکنگ نیوز کے نام پر برائے مہربانی ہماری فیملی کی تصویریں، ذاتی تفصیلات اور ارشد شریف کی ہسپتال میں لی جانے والی آخری تصاویر شیئر نہ کریں۔

دونوں ممالک کے حکام نے تاحال ارشد شریف کی موت اور اسباب کی تصدیق نہیں کی ہے، چند پاکستانی میڈیا ہائوسز نے پہلے اطلاع دی تھی کہ ارشد شریف کو گولی مار کر قتل کیا گیا لیکن بعد میں کہا گیا کہ ان کی موت ایک حادثے میں ہوئی تاہم اب ارشد شریف کی اہلیہ کی جانب سے بھی ارشد شریف کو کینیا میں گولی مار کر قتل کئے جانے کا دعویٰ سامنے آچکا ہے۔