کندھ کوٹ (صباح نیوز)پاک فوج کی جانب سے سیلاب و بارش متاثرین کی ریلیف فراہم اور امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج نے متاثرہ علاقے میں راشن بیگ اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے گائوں غریب آباد میں 400سو افراد میں راشن بیگ تقسیم کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ خواتین میں گرم کپڑے گھر کے لیے برتن اور بچوں میں غذائی خوراک بھی تقسیم کی گئی۔
دوسری جانب اہل علاقہ نے افواج پاکستان کی اس کام کو سراہا۔اس کے علاوہ صحبت پور میں بھی پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا جس میں سیلاب متاثرہ مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور ادوایات فراہم کی گئیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ ضلع بھر میں مفت میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے تا کہ انہیں بہترین طبی امداد دی جا سکے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں کمی آ سکے۔
اس موقع پر سیلاب متاثرین پاک آرمی اور ایف سی 53ونگ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بھی دعائیں دیں۔ پی ڈی ایم اے نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 336تک پہنچ گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 336تک پہنچ گئی جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 149مرد 80خواتین اور 107بچے شامل ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 187افراد زخمی ہوئے جن میں 97مرد 40خواتین اور 50بچے شامل ہیں۔ بارشیں اورسیلاب سے ملک بھرمیں گیارہ لاکھ اٹھاون ہزار تین سو پچپن مویشی ہلاک ہوئے۔