کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے چیف ایگریکٹو آفیسر کے الیکٹرک کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
عدالت نے ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کو وارنٹ کی ایک گھنٹے میں تعمیل کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس سی ای او کے الیکٹرک کو ایک گھنٹے میں لاکر پیش کرے۔
کے الیکٹرک کے خلاف سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ کی بجلی بھی چلی گئی، بجلی بندش سے سندھ ہائیکورٹ میں کیسز کی سماعتیں بھی متاثر ہوئیں، عدالت میں اندھیرے میں کیسز کی سماعت جاری رہی، جنریٹر سے عدالتوں کے آدھے حصے کو بجلی سپلائی ہوئی ۔