کراچی(صباح نیوز) الیکشن کمیشن سندھ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پاک فوج کے جوان الرٹ رہیں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن سندھ نے کہا ہے کہ انتخابی حلقوں میں پاک فوج کی تعیناتی کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے جوان الرٹ رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کی سکیورٹی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا تاہم ضمنی الیکشن میں سکیورٹی سے متعلق آج(جمعرات کو) اجلاس طلب کیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اجلاس کی صدارت چیف سیکرٹری سندھ کریں گے اور اجلاس میں ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ پولیس بھی شرکت کریں گے۔