کراچی (صباح نیوز)صفورہ ٹاون یوسی 3 سچل، جماعت اسلامی کے نامزد چیئرمین حماد بھٹو کی جانب سے معززین یوسی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو، نائب امیر ضلع شرقی عزیز الدین ظفر، ناظم علاقہ احمد فہیم عثمانی اور سندھی کے معروف شاعر، ادیب اور دانشور بیدل مسرور نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
اس موقع پر نامزد وائس چیئرمین ممتاز اجن اور نامزد کونسلرز بھی موجود تھے،تقریب میں جمالی، برڑو، سومرو، بھٹو، اجن اور سولنگی برادریوں کے رہنماؤں، بلاک کمیٹیوں /یونینز کے عہدیداران اور مختلف سماجی کارکنوں نے شرکت کی اور 23 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔