اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان کے دورے پر آئے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق 2 زورہ دورے پر پاکستان آئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس وزیراعظم ہاؤس تشریف لائے جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ان کا ترتپاک استقبال کیا۔
اس دوران وزیراعظم اور یو این سیکرٹری جنرل کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی ہے جس دوران انہیں سیلاب کی تباہ کاریوں اور بحالی و ریلیف اقدامات بارے آگاہ کیا گیا۔