کراچی(صباح نیوز)کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 پرضمنی انتخاب نے تحریک انصاف نے میدان مار لیا
حلقہ این اے 245 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہا۔،ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے۔ این اے 245 کے 263 پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمود مولوی نے فتح سمیٹ لی ہے جبکہ ایم کیو ایم امیدوار معید انور دوسرے نمبر پر رہے۔ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار محمد احمد رضا تیسرے نمبر پر رہے۔ امیدوار فاروق ستار چوتھے اور پی ایس پی کے امیداوار حفیظ الدین پانچویں نمبر پر رہے۔