تحریک انصاف کا جلسہ ،انٹیلی جنس اداروں نے پنجاب حکومت کو الرٹ جاری کردیا


راولپنڈی(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے لیاقت باغ میں جلسے کے حوالے سے انٹیلی جنس اداروں نے پنجاب حکومت کو الرٹ جاری کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سکیورٹی تھریٹس کے باعث لیاقت باغ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جبکہ خطاب کے لیے بلٹ پروف ڈائس نصب کیا گیا ۔

جلسہ گاہ و گردنواح کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے راولپنڈی پولیس کے 3 ہزار سے زائد جوان تعینات کئے گئے ،لیاقت باغ میں جلسہ گاہ کی مانیٹرنگ کے لیے 25 مقامات پر کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔