ریاست عمران خان کی 2014 سے 2018 تک کی فارن فنڈنگ منظر عام پر لائے، شازیہ مری


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست عمران خان کی 2014 سے 2018 تک کی فارن فنڈنگ منظر عام پر لائے ۔2014 سے 2018 تک عمران خان کی فارن فنڈنگ کی تحقیقات بہت ضروری ہے ۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر شازیہ عطا مری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتشار پھیلانے کیلئے عمران خان کی فنڈنگ کی گئی تھی ۔ پیسے کی طاقت پر عمران خان کی زبان لمبی ہوگئی ہے ۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ شہباز گل کا بیانیہ عمران خان کا بیانیہ ہے ۔ عمران خان کے شر اور فتنے سے ادارے بھی محفوظ نہیں رہے ۔ عمران خان خود کو آئین اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔