صدر مملکت نے سید مہدی شاہ کی بطور گورنر گلگت بلتستان تعیناتی کی منظوری دیدی


اسلام آباد (صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سید مہدی شاہ کی بطور گورنر گلگت بلتستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یہ منظوری گلگت بلتستان آرڈر، 2018کے سیکشن 33، تین کے تحت وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق گورنر گلگت بلستان راجہ جلال حسین مقپون کا استعفیٰ 24 جون 2022 کو منظور کیا تھا۔

واضح رہے کہ سید مہدی شاہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فار م سے 2009سے2014تک بطور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خدمات انجام دے چکے ہیں۔