پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروانے کی تجویز سامنے آگئی


لاہور(صباح نیوز)پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروانے کی تجویز سامنے آگئی۔پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب، دوسرے میں شمالی پنجاب جبکہ آخری مرحلے میں وسطی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے پر غور کیا جا رہا ہے ،پنجاب بھر میں ایک مرحلے میں بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں، بلدیاتی انتخابات کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات، انتظامی وسائل، افرادی قوت درکار ہوگی۔

حکومت جائزہ لے رہی ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروائے جائیں۔ الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کو سفارش کی کہ مرحلہ وار انتخابات کرائے جائیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے دو مراحل میں بلدیاتی انتخابات کی تجویز سامنے آئی۔

حکومت پنجاب کی اس ضمن میں الیکشن کمیشن کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ پنجا ب کابینہ کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں تجویز بارے اعتماد میں لیا گیا ۔