بہاولپور، پیٹرول سے بھرے ٹینکر میں آگ لگ گئی


بہاولپور(صباح نیوز)بہاولپور میں نیشنل ہائی وے پر واقع خانقاہ شریف کے قریب آئل ٹینکر کے ٹائر پھٹنے کے بعد آگ لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق3 فائر ٹینڈرز کی مدد سے ٹینکرمیں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا،کولنگ کا عمل جاری رہا۔

آئل ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر پیٹرول موجود تھا، کسی حادثے سے بچنے کے لیے قومی شاہراہ کا خانقاہ شریف بائی پاس سیکشن بند کر دیا گیا ۔