چوہدری شجاعت کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، پرویز الٰہی


لاہور(صباح نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ رات چوہدری شجاعت حسین کا وینٹی لیٹر اتار دیا گیا، وہ ابھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، عوام کے مشکور ہیں جنہوں نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے لیے دعا کی۔

انہوں نے ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کے سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔