لاہور(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ غلطی کی تو لاڈلے کے حق میں اور جب غلطی کی تصحیح کی تو وہ بھی لاڈلے کے حق میں نکلی۔
رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ بھی عدالتی قتل ہوا ہے مگر اس بار مقتول عدل و انصاف ہے۔ اس کھلی بلکہ ننگی نا انصافی کا کیا جواز پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کیا کر بیٹھے آپ چیف جسٹس صاحب؟۔