”جوڈیشل کو” انصاف کا قتل نا منظور!مریم نواز کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی۔

جس پر رد عمل دیتے ہوئے مریم نواز نے ہے کہ ”جوڈیشل کو”،سمارجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری رد عمل میں مریم نواز نے”جوڈیشل کو” کے الفاظ لکھے ہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا ہے کہ انصاف کا قتل نا منظور! ان الفاظ کیساتھ انھوں نے ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ عوام کا سوال ، ایک ہی طرح کے کیس میں دو مختلف فیصلے کیوں ؟ نظام تحریک انصاف نامنظور۔