لاہور سموگ کی لپیٹ میں ، اے کیو آئی 306 پر پہنچ گیا


لاہور(صباح نیوز) لاہور سموگ کی لپیٹ میں ، ائیر کوالٹی انڈیکس(اے کیو آئی) مجموعی طور پر 306 پر پہنچ گیا، شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ 463 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ گلبرگ میں 419، ماڈل ٹائون میں 380، ڈی ایچ اے فیز 2 میں 345، ایف سی میں 316 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

علامہ اقبال ٹائون میں 320، پنجاب یونیورسٹی میں 320، ایڈن کاٹیجز میں 395 اور انارکلی بازار میں اے کیو آئی 317 تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمات کے مطابق شہرمیں بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری تک جانے امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔