لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ غلامی سے آزادی کا بھاشن دینے والا اپنے ممبرز کو غلاموں سے بھی بدتر سمجھتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا رہا، آج اسی کے لیے ووٹ مانگ رہا ہے، اسی کو 12 کروڑ کے صوبے کا مالک بنانے کو تیار ہے۔ پنجاب منی گالہ نہیں جسے آپ کبھی بزدار، کبھی پنکی اور اس کے بیٹوں کے حوالے کردیں۔
غلامی سے آزادی کا بھاشن دینے والا اپنے ممبرز کو غلاموں سے بھی بدتر سمجھتا ہے۔جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا رہا،آج اسی کے لیے ووٹ مانگ رہا ہے۔اسی کو ۱۲ کڑوڑ کے صوبے کا مالک بنانے کو تیار ہے۔ پنجاب منی گالہ نہیں جسےآپ کبھی بزدار،کبھی گوگی، پنکی اوراس کے بیٹوں کے حوالے کر دیں۔ pic.twitter.com/660qLx49Ai
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 22, 2022
لیگی نائب صدر نے کہا کہ عظیم قوم بنانے کے دعویدار کے پاس وزارت اعلی کا اپنا امیدوار تک نہیں۔ پنجاب کی خدمت کرنا اور پنجاب کو ٹھیکے پر دینے میں فرق ہے۔مریم نواز نے کہا کہ 2018 میں پنجاب کے عوام نے مینڈیٹ نواز شریف کو دیا تھا جو ان سے دھونس اور دھاندلی سے چھین لیا گیا، یہ جیتے جاگتے عوام کا صوبہ ہے، فتنہ خان کی اے ٹی ایم نہیں۔