لاہور،مخالفین کی عدالت کے باہر فائرنگ، باپ جاں بحق، بیٹا زخمی


لاہور(صباح نیوز)لاہور میں سیشن عدالت کے باہر مخالفین کی فائرنگ سے باپ قتل اور بیٹا زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں مخالفین نے پر فائرنگ کی جس سے باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا۔

پولیس نے کہا کہ فائرنگ کی زد میں آنے والے باپ بیٹے ہیں جن کے خلاف کاہنہ میں قتل کا مقدمہ درج ہے جبکہ دونوں عبوری ضمانت پر ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔