لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان کو داماد ایسوسی ایشن میں عہدہ دیں گے کیونکہ انہوں نے تین شادیاں کی ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تمام شادیوں کی لسٹ آ جائے تو تب ان کو ایسوسی ایشن میں عہدہ دیدیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو داماد ایسوسی ایشن کا کوآرڈینیٹر بنائوں گا اور آصف علی زرداری چئیرمین پہلے سے موجود ہیں۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ آصف علی زرداری سے دامادوں کی ایسوسی ایشن کے معاملے پر کبھی رابطہ نہیں ہوا، صرف سوشل میڈیا پر ہی ملاقات ہو جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ایسوسی ایشن اتنی مشہور ہے کہ دامادوں کی یونین کی رکن سازی ہر گھر میں موجود ہے۔ دامادوں کی ایسوسی ایشن میں ممبر شپ کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ نکاح فارم لے آئیں۔ان میں ہمارا کسی سے سیاسی اتحاد نہیں سماجی اتحاد ہے، حکومت پر پرچے کا وقت آ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر 19 کیسز ہیں،بہادری سے مقابلہ کروں گا، یہ الیکشن نہیں لاہور کی گلیوں میں لوگوں کو آگاہی دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔