اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان دوست ملکوں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں کرغزستان کے سفیر سے ملاقات میں کرغزستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔
انہوں نے کرغزستان کے سفیر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔کرغزستان کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان سے تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری شعبوں میں تعلقات بڑھانے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔