خرم دستگیر کا کامیاب دورہ ایران، بجلی کے معاہدے پر دستخط


تہران ،اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر کے دورہ ایران کے موقع پر بلوچستان کیلئے 100 میگا واٹ بجلی فراہمی پر ایران کیساتھ معاہدہ ہوگیا، معاہدہ پر این ٹی ڈی سی اور توانیر نے دستخط کئے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ منصوبے کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائیگا بلوچستان کے عوام کو فوری ریلیف ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے ہی بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے لیے تقریبا سو میگاواٹ بجلی درآمد کررہا ہے۔

دریں اثناوفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے ایران کے توانائی کے شعبہ کے بڑے گروپ میپناکے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ، میپنا کے سی ای او عباس آبادی نے ان کا خیرمقدم کیا۔