اسلام آباد(صباح نیوز)جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے یورپی یونین کا مانیٹرنگ مشن پاکستان پہنچ گیا،مانیٹرنگ مشن انسانی حقوق،چائلڈ لیبر کا خاتمہ،لیبر رائٹس سمیت دیگر امور کا جائزہ لے گا،پاکستان جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے پر امیدہے۔
وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں خوشخبری سنائی گئی ہے کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے یورپی یونین کا مانیٹرنگ مشن پاکستان پہنچ گیا ہے، دورے کے دوران یورپی یونین کا مانیٹرنگ مشن پاکستان میں انسانی حقوق،چائلڈ لیبر کا خاتمہ،لیبر رائٹس سمیت دیگر امور کا جائزہ لے گا، پاکستان کی جانب سے 27 کنونشنز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔
حکام وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے پر امید ہیں،پاکستان نے جی ایس پی کنونشنز پر بھرپور عملدرآمد کیا ہے، جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے بعد مزید 5 کنونشنز پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔حکام وزارت تجارت کے مطابق جی ایس پی پلس اسٹیٹس کا درجہ ملنے سے یورپی یونین کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔