لاہور(صباح نیوز)لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور دیگر وجوہات کی بناء پر4پروازیں منسوخ اور9تاخیر کا شکار ہوئیں،رپورٹس کے مطابق لاہور سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ER1821منسوخ کر دی گئی جبکہ جدہ سے لاہور آنے والی سیرین ایئر کی پروازER1822بھی منسوخ کر دی گئی۔
اس طرح جدہ سے لاہور آنے والی سعودی ایئر لائنز کی پرواز SV734جبکہ لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ایئر لائنز ہی کی پروازSV735منسوخ کر دی گئی۔لاہور سے شارجہ جانے والی ایئر بلیو کی پروازPA412چار گھنٹے 45منٹ تاخیر کا شکار ہوئی،لاہور سے استنبول جانے والی ترکش ایئر لائنز کی پروازTK715اڑھائی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔
اس طرح استنبول سے لاہور آنے اولی ترکش ایئر لائنز کی پرواز TK714دوگھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ کراچی سے لاہور آنے اولی ایئر بلیو کی پروازPA402ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔لاہور سے ابو ظہبی جانے والی ایئربلیوکی پرواز PA430ایک گھنٹہ 15منٹ تاخیر راونہ ہوئی جبکہ لاہور سے جدہ جانے والی ایئر بلیو کی پرواز PA472ایک گھنٹہ ایک منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔