لانگ مارچ کے دوران وکلاء پرتشدد پروزیراعظم،وزیراعلی،وزیرداخلہ کیخلاف کارروائی کا حکم


لاہور(صباح نیوز) لاہورکی ماتحت عدالت نے تحریک انصاف کے 25 مئی کو ہونے والے لانگ مارچ کے دوران وکلا ء پرتشدد پروزیراعظم شہباز شریف ، وزیراعلی حمزہ شہبازاوروزیرداخلہ رانا ثنا اللہ سمیت دیگر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

ایڈیشل سیشن جج لاہورشہباز احمد کھگا کی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے25 مئی کو ہونے والے لانگ مارچ کے دوران وکلا ء پرتشدد سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی۔ عدالت نے اپنے تحریری حکم نامے میں متعلقہ ایس ایچ او کو درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرنے کا کہا ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف،وزیراعلی حمزہ شہبازاوروفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔اس سے قبل لاہور ہی کے ایڈیشنل سیشن جج ملک مدثرعمربودلہ نے بھی متعلقہ تھانے کے ایس ایچ اوکووزیرداخلہ رانا ثناء اللہ اور پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔