اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کسانوں کو سہولیات مہیا کرنے والے اداروں کو فصلوں کی پیداوار بڑھانے اور پیداواری لاگت کم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
اسلام آباد میں زرعی شعبے کی ترقی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔وزیراعظم نے کہا زرعی منصوبہ بندی معیاری بیج اورمشینری کی فراہمی اور آسان قرضوں کیلئے کسانوں کی معاونت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہاحکومت آنے والے برسوں میں کسانوں کے تعاون سے زرعی پیداوار مزید بڑھانے کی کوشش کررہی ہے ۔وزیراعظم نے گوجرانوالہ اور اوکاڑہ کے اضلاع کے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے بینکنگ سیکٹر کے شروع کیے گئے ڈویلپمنٹ فنانس پروگرام کو بھی سراہا۔