اسلام آباد (صباح نیوز)احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ نے عدالت کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ معاہدہ کسی فرد واحد نے نہیں بلکہ کابینہ اور ای سی سی نے کیے، نیب کو سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جج محمد عظیم خان کی عدالت میں سامنے پیش ہوئے۔
شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ نے عدالت کیسامنی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ ایل این جی بند تھی اور پارلیمان نے ایک بھی آبزرویینش نہیں دیا، ہم پر الزام ہے کہ ہم نے پیسے نہیں لگائے۔عدالت نے ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت 23نومبر تک ملتوی کر دی ۔