ہمیں آزاد میڈیا اور اپوزیشن سے کوئی ڈر نہیں، اسدعمر


اسلا م آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ ہمیں آزاد میڈیا اور اپوزیشن سے کوئی ڈر نہیں ہے۔ اب مک مکاو نہیں ہوگا ،عمران خان اورحکومت پرجیسی تنقیدہوتی ہے دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہوتا،

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ ہمیں ہاتھ اٹھا نے کی ضرورت نہیں ہے اپوزیشن کو سیاسی مار خود پڑ رہی ہے میڈیامیں پی ڈی ایم کے سہولت کار بیٹھے ہیں جن کاعوم کوپتہ ہے، 2023 کا انتظار کریں دوسرے راستوں کو اختیار نہ کریں، جب کہ جمہوریت کے لیے آزاد میڈیا لازم و ملزوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان دھرنا لیکر آ ئے دعوے کئے اور پھر ناکام لوٹے دوسرے دھرنے کے وقت کارکنان پوچھتے رہ گئے ہمارا لیڈر کہاں ہے؟ کارکنان نے کہا سانوں نہروالے پل تے بلا کے سونڑا ماہی کتھے رہ گیا، سونڑا ماہی اسلام آباد میں کارکنان کو بلاکرخودکراچی میں بیٹھارہا۔

اسدعمر نے کہا کہ ہمارے ہاں نئی بیماری آئی ہے سردی میں پی ڈی ایم آتی ہے پھرچلی جاتی ہے، وفاقی وزیر نے کہاکہ خواجہ آصف نے ایک جذباتی تقریر کر کے صرف مطالبہ کیاکہ سیاستدانوں کو ایک دوسرے کاخیال رکھناچاہیے ماضی میں باریاں لگی ہوئی تھیں،کہاجاتاتھامنہ نہ کھلوائیں کتنی چوری کی ایک دوسر ے کے خلاف تقریرکی جاتی تھی اورچوریاں چھپائی جاتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اسی مک مکے کو ختم کرنے کیلئے آیا اور اب مک مکا نہیں ہوگا وہ وقت بھی یاد ہے جب ججز فون کر کے پوچھتے تھے میاں صاحب کیافیصلہ لکھوں،اب ملک میں دوبارہ مک مکا واپس نہیں آئے گا۔’

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ مریم نواز کے کیس کی سماعت 17 نومبر کو ہونی ہے اور انہیں جسٹس قیوم کی طرح کا جج چاہیے۔انہوں نے کہا کہ انہیں جنرل ضیا الحق اور جنرل جیلانی کی طرح کا ایمپائر بھی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے ذاتی مفاد کا مقدمہ ایوان میں نہ لڑیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کو پاکستان سے محبت ہے تو واپس آئیں۔وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ ن لیگ والوں کو وہ میڈیا چاہیے جو ان کی تشہیر کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن دوائی لینے جانے والا آج تک واپس نہیں آیا۔

مراد سعید نے کہا کہ عدلیہ نے نواز شریف کو صادق اور امین نہیں، جھوٹا کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ پانامہ کیس میں منی ٹریل دینے میں ناکام رہی تھی اور عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگ پانامہ کو نہیں بھولیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج عدلیہ پر حملہ کیا گیا ہے