اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے قطر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا ہے ۔
وہ پاکستان میں قطر کے سفیر شیخ سعود عبدالرحمن سے باتیں کررہے تھے جنہوںنے پیر کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔
قطر کے سفیر نے وزیراعظم عمران خان کو قطر کی قیادت کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ۔جواب میں وزیراعظم نے بھی انتہائی گرمجوشی کا مظاہرہ کیا۔