اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑ نے والوں سے ڈرنا چاہیے،مریم نواز


لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا محمد شمیم کے انکشافات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شخص سے ڈرنا چاہیے جو صبرکرے اور اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑ دے۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے والد نواز شریف کی تصویر اور خبر کا تراشہ شیئر کیا جس پر قرآن کی آیت درج ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اس شخص سے ڈرنا چاہیے جو صبرکرے اور اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑ دے۔ان کا کہنا تھاکہ اس میں ظالموں کیلئے بہت بڑا سبق ہے۔