لاہور(صباح نیوز)محکمہ بورڈ آف ریونیو نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی املاک فروخت کرنے کیلئے قانونی کارروائی شروع کردی ۔
اس سلسلے میں جاتی عمرہ میں واقع نواز شریف کے نام زرعی اراضی 19 نومبر بروز جمعہ کو نیلام کی جائے گی۔ نیلامی کے حوالے سے نواز شریف کی جاتی عمرہ رہائش گاہ پر نوٹس بھی آویزاں کردیا گیا ہے۔نیلامی میں بولی لگانے کے لیے کوئی بھی شخص شرکت کر سکتا ہے۔
محکمہ بورڈ آف ریونیو نے نیب لاہور اور نیب راولپنڈی کے افسران کو بھی نیلامی کے عمل میں شامل ہونے کی درخواست کردی ہے۔
واضح رہے کہ نیب کی عدالتوں نے مختلف ریفرنسز میں نواز شریف کو کئی سال قید کے علاوہ کم و بیش 80 لاکھ برطانوی پائونڈز کے مساوی رقم کا جرمانہ عائد کیا ہے۔