اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے مسجدا قصیٰ کی بے حرمتی


مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز)اسرائیلی آباد کاروں نے پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجدا قصیٰ کی بے حرمتی کی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاکہ درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت درجنوں انتہا پسندوں نے قبلہ اول میں گھس کر چکر لگائے۔یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے۔

اس موقع پر انتہا پسند یہودی شرپسندوں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں مذہبی بریفنگ بھی دی گئی،مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں اشتعال انگیزحرکات کا ارتکاب کیا گیا۔