عرب اتحاد نے بحیرہ احمر میں بارودی سرنگ ناکارہ بنا دی


صنعا(صباح نیوز)عرب اتحاد نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگ ناکارہ بنا دی ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحاد کی جانب سے اب تک 207 بحری بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی جاچکی ہیں۔

ترجمان عرب اتحاد  نے کہا کہ حوثیوں نے سمندر کے مختلف مقامات پر بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں۔عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ بحری بارودی سرنگیں عالمی تجارت اور جہاز رانی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔