روس نے ہندوستان کو ایس-400 ایئر میزائل سسٹم کی فراہمی شروع کردی


نئی دہلی (صباح نیوز) روس نے ہندوستان کوزمین سے فضا میں مار کرنے والے  ایس-400   ایئر میزائل سسٹم کی فراہمی شروع کردی ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق  روس کی فیڈرل سروس فار ملٹری ٹیکنیکل کوآپریشن (ایف ایس ایم ٹی سی ))کے ڈائریکٹر دیمتری شوگیف نے دبئی ایئر شو سے قبل میڈیا کو بتایا کہ  ہندوستان کو ایس-400 میزائل سسٹم کی فراہمی پہلے سے طے شدہ منصوبے کے مطابق کی جا رہی ہے۔

شوگیف نے کہاہندوستان کو ایس-400 فضائی دفاعی نظام کی فراہمی شروع ہو گئی ہے اور منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔ چین اور ترکی کے پاس پہلے ہی ایس-400 فضائی دفاعی نظام موجود ہے۔

روس اور ہندوستان نے اکتوبر 2018 میں ایس-400 فضائی دفاعی نظام کی فراہمی کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔