اسلام آباد (صباح نیوز)سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ تین ماہ میں الیکشن نہ کروانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تیاریوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس بھی بلایا ہے۔ اجلا س میں انتخابات کی صورت میں تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔ الیکشن کمیشن پہلے ہی سندھ ، بلوچستان اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کرچکا ہے تاہم عام انتخابات کے اعلان کی صورت میں بلدیاتی انتخابات منسوخ کرنے پڑیں گے۔