جسٹس مقبول باقر کل ریٹائرڈ ہو جائیں گے


اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس مقبول باقر اپنی آئینی مدت ملازمت مکمل کرنے اور 65سال کی عمر کو پہنچنے پرپیرکے روز اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ جسٹس مقبول باقر پانچ اپریل 1957کو پیدا ہوئے تھے۔

جسٹس مقبول باقر نے کراچی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور بطور وکیل مئی 9181میں وکالت کا آغاز کیا۔ جسٹس مقبول باقر 26اگست2002کو اسندھ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے۔ جبکہ ایک سال بعد 26اگست2003کو سندھ ہائی کورٹ کے مستقل جج تعینات ہوئے۔

جسٹس مقبول باقر20ستمبر2013کو سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بنے۔ جبکہ 17فرویر2015کو انہیں سپریم کورٹآف پاکستان کا جج مقررکیا گیا۔ جسٹس مقبول باقر آج (پیر)کے روز اپنی 65سالہ آئینی مدت کر پہنچنے پر اپنے عہدے سے ریٹائرڈہو جائیں گے۔توقع ہے کہ جسٹس مقبول باقر کے اعزاز میں آج (پیر)کے روز فل کورٹ ریفرنس بھی منعقد کیا جائے گا جس میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ZS