اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کسی کو حق نہیں پہنچتا ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے۔ جمہوری نظام کے خلاف سازش پر قوم خاموش نہیں رہے گی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آخری گیند تک مقابلہ کرنے کا عزم لے کر آئے ۔
سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ امریکہ مردہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں؟ جس پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ذمہ دار پوزیشن پر ہوں غیر ذمہ دارانہ بات نہیں کروں گا۔ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کریں۔
انہوں نے کہا کہ تین کے ٹولے میں کیا کوئی نظریاتی مماثلت ہے؟ جمہوری نظام کے خلاف سازش پر قوم خاموش نہیں رہے گی۔ تھرپارکر میں آج احتجاج ہونے جا رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کارکن قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اپنے نظریے کا دفاع کریں اور پاکستان کی خودمختاری کے لیے ضرور آواز بلند کرنی ہے۔