سینئر صحافی، شاعر، سکالر فرہاد زیدی انتقال کر گئے


  اسلام آباد(صباح نیوز)سینئر صحافی، معروف شاعر فرہاد زیدی انتقال کر گئے، مرحوم کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

فرہاد زیدی ماضی میں سرکاری ٹیلی ویژن (پی ٹی وی)کے سابق ایم ڈی  رہے ۔مرحوم اے پی این ایس کے صدر اور آرٹس کونسل کے سابق نائب صدر بھی رہے۔م

رحوم فرہاد زیدی نے بیوہ اور 2 بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری ،سیاسی و سماجی شخصیات نے صحافی برادری نے فرہاد زیدی کے انتقال پراظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔