اسلام آباد، کار کھائی میں جاگری، دو بچوں سمیت 4افراد جھلس کر جاں بحق


اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد کے قریب جی ٹی روڈ پر کار حادثے میں دو بچوں سمیت 4افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سنگجانی کے قریب ملٹی گارڈن کے سامنے ایک گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری اور حادثے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

پولیس نے کہا کہ گاڑی میں موجود دو بچوں سمیت ایک خاتون اور ایک مرد جھلس کرجاں بحق ہو گئے۔

حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار  جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور  میتوں کو پمزہسپتا ل منتقل کیا۔