مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فو ج کے محاصرہ و تلاشی آپریشن جاری ،ضلع اسلام آباد سے ایک کشمیری نوجوان گرفتار


سرینگر:مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی آپریشنز جاری ہیں ،اس دوران لوگوں کو گرفتار کرنے کے علاوہ انہیں تشدد کانشانہ بنایا جاتا ہے ،کئی علاقوں میں بھارتی فوجی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے ہیں

کے پی آئی کے مطابق وادی کے کئی علاقوں کو بھارتی فوج نے محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کررکھا ہے،اس دوران لوگوں کو سخت سردی میں گھروں سے باہر نکالا جاتا ہے اور ان کی مارپیٹ کے علاوہ محتلف طریقوں سے حراساں کیا جاتاہے جبکہ کئی افراد کی گرفتاری کی بھی اطلاعات ہیں

بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد سے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ شاہد نامی نوجوان کو ضلع اسلام آباد میں ایک چیک پوسٹ سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار نوجوان ضلع شوپیاں کے علاقے نوسی پورہ کیگام کا رہائشی بتایا جار ہا ہے۔

پولیس نے گرفتارنوجوان پر ایک مجاہد تنظیم کیساتھ وابستہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے،علاوہ ازیں وادی کے کئی علاقوں میں لوگوں نے بھارتی فوج کے ان مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کئے ۔۔