سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر کی اسلام آباد میں  ان کی رہائش گاہ پر ملاقات۔

اسلام آباد( صباح نیوز)سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر اسلامی جمعیت طلبہ وفد نے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ وسیم حیدر کی قیادت میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،غزہ کی صورتحال،ملک کی تعلیمی ،سیاسی صورتحال اور خیبرپختونخوا میں امن وامان کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشتاق احمد خان نے غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کی سرگرمیوں کو سراہا۔
ملاقات میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ شمالی پنجاب احمد عبداللہ،ناظم اسلام آباد مصعب روحان بھی موجود تھے۔