سینئر صحافی عبداللہ عالم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

لاہور  (صباح نیوز) پریس کلب لاہور کے ممبر سینئر صحافی عبداللہ عالم کی نماز جنازہ منصورہ لاہور میں ادا کی گئی جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما راشد نسیم نے نماز جنازہ پڑھائی نماز جنازہ میں جماعت اسلامی علاقہ شمالی پنجاب کے امیر مولانا جاوید قصوری جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما معراج الہداصدیقی جماعت اسلامی حلقہ لاہور کے امیر ضیا الدین انصاری ایڈوکیٹ، حسان  بٹ ،حبیب  بلال ڈائریکٹر الخدمت فائونڈیشن ڈاکٹر اوسید انجینئر مشتاق محمود ،رہنما حریت کانفرنس  ملک شاہد اسلم ،خلیق احمد بٹ چیئرمین سیاسی کمیٹی لاہور عمیر اعوان، سردار فاروق ایڈووکیٹ ،سردار نجیب اکبر سابق چیف پراسیکیوٹر پنجاب راجہ عبدالجبار اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ل پاکستان  سمیت بڑی تعداد میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کارکنوں سنیئر صحافیوں ،کشمیر کمیونٹی  اور دیگر احباب نے شرکت کی اسلام آباد میں ضیا مسجد کے سامنے نماز جنازہ ادا کی گی۔

نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی راہنما نثار احمد شاہق  کرنل راجہ ظہیر خان  سنیر صحافی راجہ بشیر عثمانی  راجہ محمد اقبال  انسپکٹر راجہ کبیر خان راجہ زرین مولانا فضل الرحمن  پروفیسر عبد الغفار خان مبشر صدیق نمبردار راجہ اعظم خان راجہ عبد الرزاق خان راجہ کبیر راجہ رشید عبدالغفار غفاری راجہ ارشد لطیف راجہ شبیر خان عبدالمصور  سینئر صحافی  راجہ عبدالمتین انجینئر راجہ نوید گلزار، راجہ فضل کریم  سمیت   وسطی باغ سے تعلق رکھنے والے عزیزو اقارب دوست و احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی  ۔عبداللہ عالم مرحوم حافظ محمد اکرم عبدالستار مرحوم جماعت اسلامی رہنما احسان  اللہ تبسم ،عطا اللہ اصلاحی کے بھائی اور فرخ عبداللہ، فیضان عبداللہ کے والد تھے، عبداللہ عالم بچپن میں ہی ازاد کشمیر سے لاہور شفٹ ہوئے اور طویل عرصہ شعبہ صحافت سے وابستہ ہو کر اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے، تحریک ازادی کشمیر کے ابلاغی مارچ پر مرحوم کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

دریں اثنا  اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق ،سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر راجہ جہانگیر خان ، نائب امرا جماعت اسلامی آزاد کشمیر نورالباری ،راجہ فاضل تبسم الپاہن ایسوسی ایشن  آزادکشمیر کے صدر راجہ نثار احمد شاہق ، پاکستان  فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ ،سیکرٹری پی ایف یو جے و صدر لاہور پریس کلب  ارشد انصاری نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر اظہر جتوئی ،راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک، سیکرٹری آصف بشیر چوہدری، سینئر نائب صدر راجہ بشیر عثمانی نے سینئر صحافی عبداللہ عالم کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی صحافتی  اور خدمت خلق کے حوالے گرانقدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔