اسلام آباد (صباح نیوز) پروفیسر خورشید احمد کی غائبانہ نماز جنازہ کل ( منگل کو)فیصل مسجد ، اسلام آباد میں شام پانچ بجے ادا کی جائے گی۔ جماعت اسلامی کے راہ نما،سابق سینٹر و معروف معیشت دان پروفیسر خورشید احمد طویل علالت کے بعد اتوار کو برطانیہ(لیسٹر)میں انتقال کرگئے۔
مرحوم کو ہندوستان کے شہر دہلی میں پیدا ہوئے۔ پروفیسر خورشید احمد کا شمار سید مودودی سے براہ راست تربیت پانے والے قلیل افراد میں ہوتا ہے۔جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام پروفیسر خورشید احمد کی غائبانہ نماز جنازہ منگل کے روز بعد نماز عصر فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔ جنازہ فیصل مسجد کے پچھلی جانب جنازہ گاہ میں ادا کیا جائے گا۔جماعت اسلامی کی قیادت کے علاوہ سینکڑوں سوگواران کی شرکت ہوگی۔